مزید خبریں

راجہ جہانگیرخان جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے جنرل سیکرٹری مقرر

 

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے مرکزی مجلس شوریٰ کی مشاورت سے راجہ جہانگیر خان کو جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کا سیکرٹری جنرل مقرر دیا ہے ۔راجہ جہانگیر خان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں ذمہ داری کا حلف اٹھا لیا۔ترجمان کے مطابق راجہ جہانگیر خان زمانہ طالب علمی سے اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے ،ناظم جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ رہے، پنجاب یونیورسٹی طلبہ یونین کے صدر رہے ہیں،امیر جماعت اسلامی ضلع میرپور، کشمیر پریس انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں،سابق سیکرٹری جنرل اور مرکزی نائب امیر کی حیثیت سے ذمہ داری ادا کرچکے ہیں ۔