مزید خبریں

سراج الحق سے ڈاکٹر مشتاق اورراجہ جہانگیر خان کی ملاقات

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق سے جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان ،سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان نے ملاقات کی ،مسئلہ کشمیر سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہاکہ نریندر مودی استعماری ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کشمیر کو دبا نہیں سکتا ،جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کی مضبوطی تحریک آزادی کشمیر کی مضبوطی ہے ،جماعت اسلامی پاکستان پہلے بھی تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبان رہی ہے اور صبح آزادی تک پشتیبانی کا حق ادا کرتی رہے گی ،جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کو گراس روٹ لیول تک مضبوط کیا جائے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کردار ادا کیا جائے آزادکشمیر اورپاکستان میں قیادت کا خلا ہے اس کو پر کرنے کے لیے جماعت اسلامی کو کردار ادا کرنا چاہیے ،جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیشہ جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کی سرپرستی کی ہے اور کرتی رہے گی حکومت پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ٹھوس پالیسی اور جامع حکمت عملی اختیار کرتی تو آج پورا کشمیر پاکستان کا حصہ ہوتا اور کشمیری آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہوتے جماعت اسلامی کو جب اقتدار ملا تو تحریک آزادی کشمیر کو ترجیح اول بنا کر نریندرمودی کے چنگل سے کشمیرکو آزاد کروائے گی اور پاکستان کو اسلامی اور خوشحال بنائے گی ،اس موقع پر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے تحریک آزادی کشمیر اور آزاد جموں وکشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا اور کہاکہ پوری یکسوئی کے ساتھ سیاسی اور دعوتی عمل میں آگے بڑھیں گے جماعت اسلامی ہی واحد آپشن ہے ساری پارٹیاں اور نظام فیل ہوچکے ہیں عوام ایک متبادل نظام کی تلاش میں ہے وہ نظام اسلام کی صورت میں مسلمانوں کے پاس ہے اور جماعت اسلامی اسی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کررہی ہے