مزید خبریں

سماجی تحفظ کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ / چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہا ہے کہ ملک کے غریب طبقے کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سرمایا کاری کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ موجودہ اتحادی حکومت
میں شراکت دار کے طور پر، پاکستان پیپلز پارٹی مسلسل سماجی تحفظ کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے اور لوگوں کی معاشی ضروریات پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دے رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کے انسانی سرمائے کی ترقی میں تمام پہلوؤں سے سرمایا کاری کرنا انتہائی ضروری ہے اور غذائیت ان اہم پہلوؤں میں سے ایک ہے جس پر ہم سب کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے، حکومت غریب آبادی کی غذائیت کا خیال رکھ رہی ہے لیکن اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر نشوونما مشروط مالی معاونت پروگرام کے تحت فراہم کی جانے والی مالی معاونت صحت اور غذائیت سے منسلک ہے۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ بینظیر نشوونما پروگرام کے تحت حاملہ اور دودھ پلانے والی مائوں اوراان کے 6 ماہ سے 23 ماہ کے بچوں کے لیے خصوصی غذائی خوراک کی فراہمی ، حفاظتی ٹیکوں ، حفظان صحت، صفائی ستھرائی اور غذائیت سے متعلق آگاہی سیشن کی سہولت بھی مہیا کی جاتی ہے۔
شازیہ مری