مزید خبریں

عمران خان کو چوری و کرپشن کیسز میں جواب دینا پڑیگا ،عطا تارڑ

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطار تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ ،القاردر اور کرپشن کے دیگر کیسز میں جوابدہ ہونا پڑے گا ، جہانگیر ترین گروپ کے بہت سارے لوگ ہمارے ساتھ ہیں اور کابینہ کاحصہ ہیں، مستقبل میں بھی ان کے ساتھ چلیں گے،وہ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جانے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں وہ غداری کا لیبل لگانے کی بجائے ریاست کے
ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کریمنل مائنڈڈ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ان کا وجود ریاست سے بڑا ہے لیکن یہ ان کی بھول ہے ۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ،القاردر اور چوری کرپشن کے دیگر کیسز میں جوابدہ ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جانے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں وہ غداری کا لیبل لگانے کی بجائے ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کے بدترین دور میں پانچ لوگ چھوڑ کر گئے تھے لیکن جب وہ واپس آئے تو ہم نے کھلے دل سے انھیں استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ کے بہت سارے لوگ ہمارے ساتھ ہیں اور کابینہ کاحصہ ہیں، مستقبل میں بھی ان کے ساتھ چلیں گے۔