مزید خبریں

سوشل میڈیا سے منسلک پاکستانی صارفین کی تفصیلات جاری

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا سے منسلک پاکستانی صارفین کی تفصیلات جاری کردی ہیں ،سب سے زیادہ استعمال یوٹیوب 7کروڑ 17لاکھ جبکہ سب سے کم ٹویٹر کے 34لاکھ صارفین ہیں۔ اقتصادی سروے موبائل فون استعمال کرنے والے
صارفین کی تعداد 19کروڑ18لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 8کروڑ73لاکھ تک پہنچ گئی ہے سروے کے مطابق پاکستان میں 7کروڑ17لاکھ صارفین یوٹیوب استعمال کرتے ہیںجبکہ دوسرے نمبر پر پاکستان میں فیس بک صارفین کی کل تعداد5کروڑ75 لاکھ ہے جبکہ اسکینک وڈیو صارفین کی تعداد ایک کروڑ88لاکھ ہے اقتصادی سروے کے مطابق ٹک ٹاک استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد1 کروڑ83لاکھ ہے انسٹاگرام استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 1 کروڑ 56لاکھ ہے اسی طرح لنکڈ ان استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 76لاکھ، بیگو اینڈ لائیک استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 42لاکھ جبکہ ٹویٹر استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد سب سے کم 34لاکھ ہے ، سروے کے مطابق پاکستان میں وٹس ایپ صارفین کی تعداد 4کروڑ 62لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔