مزید خبریں

بشریٰ بی بی نیب میںپیش نہیںہوئیں، تحریری جواب جمع

اسلام آباد ( آن لائن ) نیشنل کرائم ایجنسی میں 190ملین پاﺅنڈ کیس میںعمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب میں پیش نہ ہوئیں ، بطور گواہ طلبی کا تحریری جواب جمع کروا دیا ، بشریٰ بی بی نے نیب سے عدالت عظمیٰ کے حکم کے مطابق شامل تفتیش کرنے کے لےے ٹھوس مواد مہیا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نیب نوٹس میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ۔ اپنے تحریری جواب میں بشریٰ بی بی نے نیب کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری نیب طلبی کی تاریخ والے دن ہی آپ
نے میرے شوہر کو بھی طلب کیا ہے میرے شوہر نے آپ کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ و ہ اسلام آباد کی عدالتوں میں 8جون کو پیش ہوں گے اور نیب میں بھی آپ میرا جواب بھی 8جون کو ریکارڈ کرلیں میں باپردہ خاتون ہوں اور گزشتہ سماعت پر اسلام آباد اپنے شوہر کے ہمراہ آئی تھی8 جون کو بھی اپنے شوہر کے ہمراہ نیب میں پیش ہوں گی۔ اپنے جواب میں بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ 190ملین پاو¿نڈکیس سے متعلق میرے پاس معلومات نہیں، 458 کنال زمین ، 285 ملین روپے ، بلڈنگ و دیگر ڈونیشنز بی ٹی ایل نے القادر ٹرسٹ کو ڈونیشن ایگریمنٹ کے تحت دیں۔القادر یونیورسٹی ایک ٹرسٹ ہے جس سے کسی شخص یا اسکے ٹرسٹیز کو کوئی فائدہ نہیںجو دستاویزات مانگی گئیں وہ ٹرسٹ کے چیف فنانشل افسر کے پاس ہیںالقادر ٹرسٹ کی تمام چیزوں کو سیکٹری دیکھتے ہیں۔