مزید خبریں

روس کےساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں‘صادق سنجرانی

ماسکو ( آن لائن) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ روس اور پاکستان کے عوام کے درمیان دوستانہ رشتہ صدیوں پرمحیط ہے ،آج کی بدلتی ہوئی دنیا میں ہمارے دوطرفہ تعلقات کا روشن مستقبل دیکھ رہا ہوں ،روس فیڈریشن کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں ،دونوں ممالک کے درمیان تجارت ، سرمایہ کاری کے فرو غ کیلئے اقدامات اور موثر حکمت عملی ناگزیر ہے ، نازی ازم کی شکست کے بعد ایک عظیم مقصد کیلئے مشترکہ جدوجہد کی گئی
تھی ، میرا روس کا یہ پہلا دورہ پاکستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویںسالگرہ کی یادگاری تقریبات کا اہم حصہ ہے ۔روسی فیڈریشن کے سالانہ اجلاس سے اپنے تاریخی خطاب میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ میرا روس کا یہ پہلا دورہ پاکستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات کا اہم حصہ ہے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستانہ رشتہ صدیوں پر محیط ہے آج کی بدلتی ہوئی دنیا میں ہمارے دوطرفہ تعلقات کا روشن مستقبل دیکھ رہا ہوں روس فیڈریشن کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اقدامات اور موثر حکمت عملی ناگزیر ہے نازی ازم کی شکست ایک عظیم مقصد کے لیے مشترکہ جدوجہد تھی۔ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ روس فیڈریشن کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرنا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے میرا اور میرے پارلیمانی وفد کا شاندار استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں میں میڈم ویلنٹینا ماتویینکو اسپیکر، روسی فیڈریشن کونسل کا مجھے یہاں بلانے اور اس اہم اجلاس سے خطاب کرنے کی دعوت دینے کا بے حد مشکور ہوں۔
صادق سنجرانی