مزید خبریں

محنت کشوں کے لیے پیپلز پارٹی کا ایک اہم قدم

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے لیبر ونگ کے لیے چھ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں پاکستان کے مختلف خطوں کی اہم سیاسی شخصیات شامل ہیں۔ نومنتخب کمیٹی کے اراکین میں تجربہ کار سیاستدان رضا ربانی، چودھری منظور، سعید غنی، خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرنے والے حاجی طلحہ محمود اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ملک عاشق بھٹہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان سے اقبال شاہ کو کمیٹی میں صوبے کی نمائندگی کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے قیام کا اعلان کرنے والا نوٹیفکیشن پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر جاری کیا گیا۔