مزید خبریں

اے راہ حق کے شہیدو وفا کی تصویرو تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں

وطنِ عزیزکے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یوم تکریم شہداء پاکستان کی مناسبت سے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ قاری عبدالحسیب کی تلاوتِ قران پاک سے تقریب کاآغاز ہوا۔ پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اکابرین جن میں کشمیرکمیٹی جدہ کے چیئرمین مسعود پوری، ڈاکٹر منصور میمن، چوہدری شفقت محمود، ڈاکٹروقاص عمنایت اللہ، ریاض بخاری، جان گلزار، چودھری محمد اکرم، جمیل راٹھوراور ادعیہ وہاج نے پاک فوج، رینجرز، فرنٹیئر کور، فرنٹیئر کانسٹیبلری، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہیروز اورشہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے صدارتی خطاب میں قوم کے ان سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان بہادر جانوں کی قربانیاں لازوال ہیں اور پاکستان کے دشمنوں کے بدنیتی پر مبنی منفی پروپیگنڈے سے قطع نظر یہ عظیم ہستیاں آنے والی نسلوں کو ہمیشہ متاثر کرتی رہیں گی۔
اس موقع پر 28 مئی یوم تکبیر کو پاکستان کی تاریخ کا روشن باب قرار دیا گیا جب محب وطن ہستیوں نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔ آخرمیں پاکستان اور سعودی عرب کی ترق و خوشحالی کے لئے قاری عبدالحسیب نےدعا کرائی۔
تقریب کی نظامت کے فرائض قونصل ( کمرشل) سید عبدالوحید شاہ نےسرانجام دیئے۔