مزید خبریں

پی آئی ایس الخبر کے پرنسپل محمد اجمل جمیل سے محمد منشا طاہرکی ملاقات

پاکستان انٹرنیشنل اسکول (پی آئی ایس) الخبر سعودی عرب کے پرنسپل محمد اجمل جمیل سے ڈائریکٹر مارکیٹنگ روزنامہ حسب ذوق لاہور محمد منشا طاہرنے ان کے آفس میں ملاقات اور ٹیلنٹ ایوارڈ 2023 کے لئے نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔ خوشگوارماحول میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر مرزا ریاض بیگ بیورو چیف آج تک نیوز لاہور، سعودی عرب کی سماجی اور کاروباری شخصیت اختر حسین چوندہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ پی آئی ایس الخبر کئی برسوں سے پرنسپل محمد اجمل جمیل کے زیر قیادت اسکول نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہاہے ۔ منشا طاہر نے سکول کے نظم و ضبط ، شاندار تعلیمی کارکردگی اور کھیلوں میں نمایاں پوزیشن کو سراہا اوراسکول کے سو فیصد رزلٹ پرپرنسپل اوراسٹاف کو مبارکباد پیش کی۔مرزا ریاض بیگ نے بیورو چیف جسارت سعودی عرب سید مسرت خلیل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات کی خاص بات ایڈمن آفس اسٹاف جن میں آصف اقبال شیخ ، رانا محمد صغیر، محمد سلیم اور احسن نوازش سے ملاقات تھی ان شخصیات کا بھی ادارے کی شاندار ترقی میں پرنسپل اسٹاف کے شانہ بشانہ بھرپور کردار ہے ۔
منشا طاہر ، ریاض بیگ اور اختر حسین نے ان تمام احباب کی پاکستان کمیونٹی کے ساتھ پیار ،محبت اور تعاون کی بھی تعریف کی ۔ آخر میں منشا طاہر نے پرنسپل محمد اجمل جمیل کے پرجوش استقبال اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا ۔