مزید خبریں

۔9 مئی ماسٹر مائنڈ کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا، جاوید لطیف

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 9 مئی ماسٹر مائنڈ کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا، ممنوع فنڈنگ کیس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاتا تو پر تشدد واقعات پیش نہ آتے، ان واقعات میں ملوث کرداروں کو اگر قرار واقعی سزا نہ دی گئی تو مستقبل میں اس سے بڑا سانحہ ہو سکتا ہے،نوازشریف کو پاکستان کو ترقی کی پٹڑی پر چڑھانے کی وجہ سے ہٹایا گیا جبکہ عمران خان کو ملکی ترقی کا پہیہ روکنے کی وجہ سے اقتدار سے الگ کیا گیا،ریاست پر ہزاروں حکومتیں قربان، ریاست ہو گی تو حکومت ہوگی، ریاستی اداروں کو پی ٹی آئی کی بعض با اثر خواتین کے بیرونی رابطوں کا مکمل علم ہے، اب مجرم کو بچانے کے لیے بیرونی ممالک سے آوازیں اٹھ رہی ہیں،ان ممالک سے پوچھا جانا چاہیے کہ یہ بات کیوں کر رہے ہیں ؟۔ پارٹی آفس ماڈل ٹاﺅن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ 9 مئی کو شر پسندی کے لیے بیرونی سازش کے ثبوت موجود ہیں، ریاستی اداروں کو پی ٹی آئی کی بعض با اثر خواتین کے بیرونی رابطوں کا مکمل علم ہے،ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے محمد نوازشریف کو سازش کے تحت تاحیات نااہل کیا گیا۔