مزید خبریں

لاپتا افراد کمیشن ماہانہ پیشرفت رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع

اسلام آباد (آن لائن) لاپتا افراد کمیشن نے ماہانہ پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ رازی جمع کرائی گئی پیش رفت رپورٹ کے مطابق اس وقت تک لاپتہ افراد کمیشن میں زیرالتوا کیسز کی تعداد 2346 ہے،مئی 2023 میں کمیشن کو 82 مقدمات موصول جن میں سے 88 مقدمات نمٹائے جا چکے ہیں،نمٹائے گئے 88 میں سے 73 افراد گھروں کو واپس پہنچ گئے، رپورٹ کے مطابق مئی میں رپورٹ ہونے والے ایک لاپتہ شخص کی لاش ملی،جبکہ ایک
حراستی مرکز جبکہ ایک جیل میں ہے،مئی میں ہی رپورٹ ہونے والے 12 مقدمات جبری گمشدگی کے نہ ہونے کی بنیاد پر نمٹائے گئے،کمیشن کو اپریل تک مجموعی طور پر 9707 مقدمات موصول ہوئے،اپریل 2023ءتک کمیشن نے 7273 مقدمات نمٹائے ہیں۔