مزید خبریں

علی بابا ڈاٹ کام کی ٹیکسپو 2023 میں شرکت

کراچی (کامرس رپورٹر) معروف گلوبل بزنس ٹو بزنس ای کامرس پلیٹ فارم علی باباڈاٹ کام کی جانب سے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام چوتھی بین الاقوامی ٹیکسٹائل نمائش میں شرکت کی گئی ہے۔ یہ ایکسپو 26-28 مئی 2023 تک جاری رہی جس کا بنیادی مقصد پاکستانی ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کو دنیا بھر میں 40 ملین سے زیادہ خریداروں کی کمیونٹی سے جوڑنا ہے۔تین روزہ ٹیکسپو2023 میں صنعت کیشعبے سے وابستہکاروباری افراد کے لیے مختلف کاروباری مواقعوں، روابط قائم کرنے اور تعاون کے حوالے سیبات چیت کی جائیگی ۔ ایونٹ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری ،پاکستانی سپلائرز اور مینوفیکچررز کاخصوصی طور پر استقبال کیا گیا تاکہ وہ علی باباڈاٹ کام کے پلیٹ فارم پر B2B ای کامرس کے پیش کردہ مواقعوں اور علی باباڈاٹ کام کی طرف سے فراہم کردہ ڈیجیٹل ٹولز سے ہم آہنگ ہو سکیں ۔علی بابا ڈاٹ کام نے اس ڈیجیٹل دور میں مقامی اسما ل میڈیم انڈسٹریزکو سپورٹ کرنے کیلئے پاکستان میں ٹیکسٹائل کے بہت سے برآمد کنندگان کی ترقی کا مشاہدہ کیا ہے۔ اس ایونٹ میں علی بابا ڈاٹ کام کے پلیٹ فارم پر کاروبار کرنے والے عزیز الرحمان اور سعدیہ عزیز بھی شرکت کیا جو کہ 2020سے بچوں کے ملبوسات کا کاروبار کررہے ہیںاورعلی بابا ڈاٹ کام میں شمولیت کے بعد وہ 2021 میں سالانہ برآمدی حجم میں PKR 10 ملین سے زائد کا اضافہ کر چکے ہیں۔