مزید خبریں

حکومت کو جلد معاشی اصلاحات کرنی ہوں گی

کراچی(کامرس رپورٹر)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ عوام کو فوج سے لڑانے اورپاکستان کو تنہا کرنے کی سازش کرنے والے خود ناکام اور تنہا ہو چکے ہیں جس کا تمام کریڈٹ محب وطن عوام کوجاتا ہے جو اپنی فوج سے والہانہ محبت رکھتے ہیں۔ پاکستانی افواج سے چند غلطیاں ہوئی ہیں مگر انکی قربانیاں لازوال اور شہادتیں تمام چیزوں سے بالاتر ہیں۔ پاکستانی افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، زلزلوں، سیلابوں اور دوسری آفات سے نمٹنے میں جس جواں مردی، پیشہ وارانہ مہارت اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے وہ عوام کے دلوں پر نقش ہے اور لوگ چین سے رات کو سوتے ہیں۔ پاکستان چین تعلقات سمندر سے زیادہ گہرے اور ہمالیہ سے زیادہ اونچے ہیں اوربین الاقوامی وعلاقائی معاملات پر دونوں ملکوں کا موقف یکساں ہے۔ کچھ آقاؤں کے اشارے پرہمیشہ ایک دوسرے کے کام آنے والے دوست ممالک کے تعلقات میں دراڑیں ڈالنے کی سازش بھی ناکام ہو چکی ہے اور سی پیک منصوبے پر بھی کام کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔ چین کے بینکوں نے پاکستانی قرضہے بھی رول اوور کر دیے ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مفادات کے لیے قومی اثاثوں کو تباہ کرنے اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو داؤ پر لگانے کی ہر گزاجازت نہ دی جائے۔