مزید خبریں

پولیس مقابلہ،چھاپے ،زخمی سمیت 5 ملزمان گرفتار

حیدرآباد/جامشورو(اسٹاف رپورٹر +نمائندہ جسارت)پولیس مقابلہ و دیگر کارروائیوںمیں زخمی ڈاکو سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، اسلحہ و منشیات برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے،ایلائٹ سنیما کے قریب ملزمان خاتون سے 10لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جامشورو المنظر کے قریب پیٹرولنگ کے دوران بی فیڈر روڈ پر لوٹ مار کرنے والے ایک کار میں سوار 4ڈاکو¶ں نے اچانک پولیس کو دیکھ کر اس پرحملہ کردیا ۔ جامشوروپولیس کی جوابی کارروائی میں ایک زخمی سمیت 3ڈاکوﺅں کو گرفتار کرلیاگیا۔ ملزمان کا تعلق حیدرآباد کے علاقوں سے ہے، ان کی شناخت ماجد ولد محمد صدیق قریشی اور راشد ولد پیر بخش حاجانو کے ناموں سے ہوئی ، ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پستول پولیس تحویل میں لے لیے گئے۔دوسری جانب اے سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص کو روک کر چیک کیا جس کے قبضے سے ایک کلو 50گرام چرس برآمد
ہوئی،ملزم کی شناخت فرید جمالی کے نام سے ہوئی۔ملزم مختلف اضلاع میں قتل، اقدام قتل اور منشیات کے مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا ۔ادھرسی آئی اے پولیس کی نشاندہی پر سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم عامر پٹھان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدکرلیا۔ علاوہ ازیںمارکیٹ تھانے کی حدود ایلائٹ سنیما کے قریب دکان پر کھڑی خاتون سے 2موٹرسائیکل پر سوار 4مسلح ملزمان پرس چھین کر فرار ہوگئے، خاتون کے مطابق پرس میں 10لاکھ روپے تھے ،خاتون کا پولیس کو اپنا نام بتانے اور قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔