مزید خبریں

حیدرآباد:کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم دہشتگرد گرفتار،دستی بم برآمد

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے اہم دہشت گرد کوگرفتارکرلیا،تفصیلات کے مطابق ملزم تاج ملوک عرف خالد عرف حافظ پٹھان کو مکی شاہ روڈ سے گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ ،ڈیٹو نیٹر راڈ اور پینڈ گرنیڈ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا اور الزام عائد کیا ہے کہ گرفتار دہشت گرد مذہبی جنونیت رکھنے والی ذہنیت کا مالک ہے لوگوں کی ذہن سازی کرکے اور مذہبی طور پر اکسا کر دہشتگردی کیلیے تیار کرتا تھا جبکہ ملزم 2012ء میں ڈوگر اورکزئی میں ایف سی پر حملے سمیت دہشت گرد 2013ء میں گھلجو اورکزئی میں آرمی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث رہا۔ دہشت گرد ہر طرح کا اسلحہ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے ملزم نے شہر میں دہشتگردی کرکے افراتفری پھیلانے کا اعتراف بھی کیا ہے ۔
ٹی ٹی پی دہشتگرد