مزید خبریں

آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونا بہت مشکل ہے ، زبیر موتی والا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاہدے کے لیے بہت کڑی شرائط رکھی ہیں معاہدہ ہونا بہت مشکل ہے۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں ٹیکسپو نمائش کے موقع پر زبیر موتی والا نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ آئی ایم ایف نے معاہدے کے لیے بہت کڑی شرائط رکھی ہیں‘ معاہدہ ہونا بہت مشکل ہے‘ ملکی معیشت کے لیے آئی ایم ایف سے ایگریمنٹ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکسپو نمائش میں روس کی جانب سے خصوصی دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے‘ وزیر اعظم نے بھی ٹیکسپو نمائش پر تعریف کی ہے‘ پہلی بار 160ممالک سے480 سے زاید مندوبین نے شرکت کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔ زبیر موتی والا نے بتایا کہ ٹیکسپو نمائش میں 250 ملین ڈالر کے برآمدی معاہدے ہوگئے ہیں‘ بیرونی سرمایہ کار پاکستانی ٹیکسٹائل کی مصنوعات سے کافی مطمئن ہیں‘ ٹیکسپو نمائش کے اختتام تک 500 ملین ڈالر کے معاہدے طے پانے کی توقع ہے‘ نمائش میں ایک ہزار سے زاید بزنس ٹو بزنس میٹنگز ہو چکی ہیں، غیر ملکی مندوبین نے پاکستانی مصنوعات کو بھارت سے بہتر قرار دے دیا ہے، اب تک نمائش میں برازیل، ملائیشیا، پولینڈ، یو ایس اے، سعودی عرب، ہانگ کانگ، اسپین کے ساتھ معاہدے طے پائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایکسپورٹ کی ترقی کے لیے بہت جلد دوسری ملاقات کا کہا ہے، زبیر موتی والا نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے ری فنڈز کو 72 گھنٹے میں کلیئر کریں۔