مزید خبریں

آزادی کپ، کیماڑی محمدن نے عمر اسٹار ملیر کو شکست دے دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دوسرا آزادی کپ فٹبال ٹورنامنٹ سیزن 2 شاھد میموریل فٹبال کلب ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ینگ پھول پتی فٹبال کلب ڈسٹرکٹ ساوتھ کے زیر اہتمام کراچی کے تاریخی کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم کے سبزہ زار پر4 میچوں کا فیصلہ ہوا پہلے میچ میں کیماڑی محمدن نے عمر اسٹار ملیر کو مقررہ وقت تک 2,2گول سے برابر ہونے کے بعد پینلٹی کک پر 5-4 سے شکست دی دوسرے میچ میں آل برادرز ملیر نے اپنے مد مقابل گزری برادرز کو 4-0 سے ہرایا تیسرے شاندار مقابلے میں ڈسٹرکٹ ساوتھ کی ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل سن آف بلوچ نے ڈسٹرکٹ ملیر کی مضبوط ٹیم کورنگی بلوچ کو 2-1 سے ہرایا پہلے ہاف کے 29 ویں منٹ میں کورنگی بلوچ کے ضمیر نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی پہلے ہاف میں کورنگی بلوچ کو ایک گول کی برتری حاصل رہی دوسرے ہاف کے 64 ویں منٹ میں سن آف بلوچ کے نفیس نے گول کرکے مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر کیا جب کہ سن آف بلوچ کے غلام محی الدین نے 82 ویں منٹ میں خوبصورت فیصلہ کن گول داغ کر اپنی ٹیم کو سرخرو کیا چوتھے میچ میں لعل بخش میموریل کی ٹیم نے گریکس اسٹار کو 4-2 سے شکست دے کر راؤنڈ 32 کے لیئے کوالیفائی کر لیا ۔