مزید خبریں

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کی ملاقات

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکی سفیر مسٹر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ملاقات میںاسحاق ڈار نے ڈونلڈ بلوم کو باہمی اقتصادی اور تجارتی محاذوں پر گہرے تاریخی اور پائیدار تعلقات کے بارے میں بتایا۔ وزیر خزانہ نے چیلنجنگ معاشی ماحول سے نمٹنے اور معیشت کو استحکام اور ترقی کی جانب گامزن کرنے کے لیے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ترجیحات سے بھی آ گاہ کیا۔