مزید خبریں

مبشر افضل چیمہ کے اعزاز میں عشائیہ

سعودی عرب کے معروف کاروباری سعودی شخصیت شیخ احمد الزھرانی کی جانب سے پاکستان کی سماجی اور سیاسی شخصیت مبشر افضل چیمہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے الزھرانی قبیلے کے سربراہ بزنس مین شیخ احمد الزھرانی کے بیٹے اور کمپنی ڈائریکٹر عبداللہ الزھرانی کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں گوجرانوالہ کے سابق چیرمین بیت المال اور پاکستان تحریک انصاف گوجرانوالہ کے نائب صدر مبشر افضل چیمہ اُمیدوار صوبائی اسمبلی 61 کے اعزاز میں عشائیے میں،چوہدری اکرم فیض،چوہدری کاشف جاوید نمبردار اور خالد نواز چیمہ شریک تھے۔ عشائیے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کی عوام کے درمیان مثالی دوستی اور خلوص پر خوشی کا اظہار کیا مبشر افضل چیمہ کا کہنا تھا کہ لاکھوں پاکستانی سعودی عرب میں مقیم ہیں جو اپنی کاروباری سرگرمیوں سمیت اپنی ملازمتوں کے ذریعے جہاں سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں وہیں پاکستان کی بھی بہتر انداز میں خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں اور ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ پاک سعودی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے مبشر افضل چیمہ نے پرتکلف عشائیہ دینے پر شیخ احمد الزھرانی اور عبداللہ الزھرانی کا شکریہ ادا کیا