مزید خبریں

جدہ میں مشہور شاعرہ،کالم نگار صبیحہ خان کے اعزاز میں پُرتکلف ظہرانہ

سعودی عرب کی دو معروف سماجی خاتوں محترمہ فوزیہ انصاری اورمحترمہ تاج بانو کی جانب سے مشہورشاعرہ ، کولمنسٹ صبیحہ خان کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ُپر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں پاکستانی کمیونٹی بہت سی خواتین نے شرکت کی ۔
تقریب کی مہمان خصوصی صبیحہ خان کا استقبال پھولوں سے کیا گیا۔ مہمان خصوصی صبیحہ خان نے فوزیہ انصاری اور تاج بانو کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج مجھے محسوس ہوا کے میں اپنے وطن عزیز سے دور نہیں ہوں۔ مجھے اتنا پیاراورعزت دینے کا بہت بہت شکریہ۔ انھوں نے کہا ایسی تقاریب یہاں ہوتی رہنی چاہئے اس سے سب کو ساتھ بیٹھنے کا موقع ملتا ہے اور ایک دوسرے کے حالات سے بھی واقف رہتے ہیں ۔
اس تقریب میں خواتین میں محترمہ رخشندہ مسعود پوری، محترمہ بنت الحسن ، محترمہ سعدیہ کلیم، محترمہ ریحانہ رفعت، محترمہ فرح شمشاد کے علاوہ اور بھی خواتین شامل تھیں ۔
تقریب کے آخر میں کیک کاٹنے کی رسم بھی ادا کی گئی اور تقریب کی میزبان فوزیہ انصاری اور تاج بانو نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ آخرمیں مہمانوں کی ُپرتکلف کھانے سے تواضع کی گئی ۔