مزید خبریں

جدہ: پی ایف یو جےکی کال پرصحافیوں کا برطرف ورکرزکی بحالی کا مطالبہ

جدہ میں ایف یو جے پریس فریڈم ڈے کے یوم عزم کے موقع پرسینئیر پاکستانی صحافیوں خالد نوازچیمہ، محمد عدیل، جاوید راھو، شعیب راجہ، مرزا مدثر، عمر فاروق، جھانگیرخان ، احمد فؤاد سواتی اور چودھری محمد ریاض گھمن نے میڈیا مالکان سے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا ہاؤسز سے
برطرف کیے گئے ورکرز کو بحال کیا جائے، صحافیوں کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹسز واپس لیے جائیں ۔ مقررین نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تیرہ مئی کو پی طور پر منایا۔ کچھ میڈیا ہاؤسز پریس فریڈم کے علمبردار بنے ہوئے ہیں، انھوں نےکہا تیرہ مئی یوم سیاہ کے طور پرجاناجاتا ہے جب ضیا الحق نے ناصر زیدی ، اقبال جعفری اور خاور نعیم ہاشمی جیسے صحافیوں کو کوڑے مارے ۔
مقررین کا مزید کہنا تھا کہ یوم عزم پرپاکستانی صحافی برادری نے پی ایف یو جے کی بھر پور تائید کی ہے ۔ پاکستان میں اس وقت مخدوش سیاسی حالات میں ایماندارانہ صحافت کی اشد ضرورت ہے۔ آزادی صحافت کی یادگار تحریک میں سینکڑوں صحافی وکارکنان نے جیل گئے تا دم مرگ بھوک ہڑتالیں کیں، مارشل کی صوبتوں، طویل جیل، کوڑوں کا سامنا کیا مگر وہ کالے قوانین کے سامنے ڈٹے رہے، اسکے بعد سے ملک میں صحافت پر قدغن اور اپنی مرضی سے عوام کی خبریں فراہم کرنے کیلئے اخباری مالکان جنہیں صحافت سے لگاؤ نہیں بلکہ وہ باحیثٰت تاجر اپنا کردار ادا کررہے تھے اور تاحال کررہے ہیں، اخباری مالکان نے ایسے بے شمار صحافیوں کی بے روزگار کردیا جو ایماندارانہ صحافت کے امین تھے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے بے روزگار ایماندار صحافیوں کو قتل کیا جاتا ہے، مقدمات میں گرفتار کرکے انہیں اصل خبروں سے باز رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے اس صورتحال میں پی ایف یو جے کا یوم عزم منانے کا اقدام قابل تحسین ہے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، جنرل سیکرٹری ارشد انصاری، اور لالہ اسد پٹھان اراکین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جدہ میں پاکستان جرنلسٹس فورم (پی جے ایف) کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ1978ء کی تحریک جس میں صحافی جیلوں میں گئے، مارشل عدالتوں سے کوڑوں کی سزائیں بھگتیں اس تحریک کے پہلے ہی روز مرحوم قائد صحافت منہاج برنا کے ہمراہ گرفتار ہونے والے صحافی امیر محمد خان جو پاکستان جرنلسٹ فورم کے چئیرمین بھی ہیں اور پی جی ایف کے اراکین قوانین کے مطابق اپنی صلاحیتیں استعمال کرکے پاک سعودی تعلقات کی مزید مضبوطی کیلئے مثبت خبریں تحریر کرتے ہیں۔
نجی چینل کے کیمرہ مین عبدالسلام سومرو کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی