مزید خبریں

کندھکوٹ: پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کے فیصلوں کیخلاف احتجاج

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے خلاف احتجاج کیا۔ پیپلزپارٹی ضلع کشمور کے صدر میر گل محمد خان جکھرانی اور جنرل سیکرٹری میر الطاف احمد خان کھوسو کی ہدایت پر پی پی تحصیل کندھکوٹ کے صدر ڈاڈو دلدار جکھرانی، حاجی گل خان جکھرانی، شہزاد کھوسو، تحصیل تنگوانی کے صدر حیدر علی ڈاہانی، صبح صادق کھوسو، شیر محمد سہریانی ، غفران ملک، خادم محمدانی ، شمن باجکانی ، شاہد ملک ، دلاور سومرو ، علی محمد محمدانی سمیت تمام ونگز کے تمام ضلعی صدور اور پارٹی کے سینئر ورکروں نے احتجاج میں شرکت کی۔ رہنماؤں نے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے منتخب نمائندوں کو مسلسل اپنے حلقوں کی عوامی خدمت سے محروم رکھا جا رہا ہے، جس سے منتخب نمائندے اپنے حلقوں میں کام کرنے سے محروم ہیں۔