مزید خبریں

آئی جی پنجاب کوعمران ریاض کی بازیابی کیلیے کل تک کی مہلت

لاہور (نمائندہ جسارت) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمران ریاض کی بازیابی کیلیے 22 مئی تک مہلت دے دی، عدالت نے عمران ریاض کے گھر ریڈ کرنے پر آئی جی پنجاب سے تحریری جواب طلب کیا
تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت اس معاملے کو کسی منطقی انجام تک پہنچانا چاہتی ہے، آئی جی عدالتی اوقات کار میں تحریری جواب جمع کرائیں، بتایا جائے کہ عمران ریاض کے گھر ریڈکیوں کیا گیا، مقصد کیا تھا اور کیا کرنا چاہا؟۔