مزید خبریں

چیف جسٹس پاکستان سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے5 ججز کی ملاقات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے اہم ملاقات کی اوراس دوران زیر سماعت مقدمات سے
متعلق بات چیت ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت عظمیٰمیں ایک اور بڑی ملاقات ہوئی جس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے اہم ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق معزز جج صاحبان کے درمیان ملاقات 3 گھنٹے سے زاید جاری رہی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ملاقات میں موجود نہیں تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں زیر سماعت مقدمات سمیت دیگر قانونی و آئینی امور پر بات ہوئی۔