مزید خبریں

لاہور ہائیکورٹ کا 123 پی ٹی آئی کارکنوں کی فوری رہائی کا حکم

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 123 کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات معطل کرکے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے پی ٹی آئی کے 123 کارکنوں کی بازیابی کیلیے فرخ حبیب کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ مذکورہ درخواست میں فیصل آباد سے 123 کارکنوں کی نظر بندی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کے وکیل بیرسٹر احمد پنسوتہ کی جانب سے دلائل دیے
گئے کہ 9مئی کے واقعات کے بعد فیصل آباد سے درجنوں افراد کو گرفتار کرکے نظر بند کیا گیا، آئی جی پنجاب نے گرفتاری کا میڈیا کے سامنے اعتراف کیا، گرفتاری اور نظر بندی بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور غیرقانونی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کے نظربندی کے احکامات کالعدم قرار دے۔