مزید خبریں

آئین‘قانون‘عدالتی فیصلوں کی بے توقیری ہورہی ہے‘ شیخ رشید

راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئین،قانون اور عدلیہ کے فیصلوں کی بے توقیری ہورہی ہے، صرف عدالت کے اندرسے ہی گرفتارنہیں کیا جارہا بلکہ ضمانت ہونے پردوسرے کیس یادوسرے صوبے کی پولیس گرفتارکرلیتی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹوئٹ پرجاری ایک بیان میں کیا۔ شیخ رشید کاکہنا تھا کہججز کہہ رہے ہیں کے ہمارے فیصلوں کی تذلیل ہورہی ہے، آئین کے ساتھ جس طرح مذاق
ہورہاہے، ایساطرزعمل غیر آئینی حکومت میں بھی نہیں دیکھاگیا۔بے گناہوںکو گرفتارکیاجارہاہے، تھانوں اورجیلوں میں جگہ نہیں، غسل خانوں میں بندکیاجارہا ہے، جب ججزآبدیدہ ہوں گے تو لوگ اپنا رونا کہاں روئیں گے،راستہ عدالتوں سے ہی نکلے گا۔
شیخ رشید