مزید خبریں

عالمی اسلامی تحریکوں کا سراج الحق پر حملے کی مذمت واظہار افسوس

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر ژوب بلوچستان میں خود کش حملہ کے افسوسناک واقعے پر مختلف ممالک کی اسلامی تحریکوں کے رہنمائوں کی جانب
سے پیغامات میں دہشت گردی کے واقعے کی پر زور مذمت اور امیر جماعت کی خیریت دریافت کی گئی ہے ۔سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ ، اخوان المسلمون کے مرشد عام ڈاکٹر محمود حسین نے امیر جماعت پر خود کش حملہ کی مذمت کی۔ ڈاکٹر محمود نے سراج الحق کی سلامتی ،حفاظت ،زخمی کارکنان کی صحت یابی کی دعا کی۔ فلسطین ، ترکی، افغانستان، بنگلا دیش، ملائیشیا ، مقبوضہ کشمیر میںبھی اسلامی تحریکوں کے رہنماؤں نے ژوب حملے کی مذمت کی اور امیر جماعت اور کارکنان جماعت کے لیے دعا کی۔ْقیصر شریف نے کہا کہ مختلف قومی رہنمائوں نے بھی امیر جماعت پر حملہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف ، پی پی چیئرمین بلاول زرداری ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حملے کی مذمت کی ہے۔ گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے کوئٹہ میں سراج الحق سے ملاقات کی۔مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت ، پی پی رہنما سینٹر رضاربانی ، امیرجے یو آئی س حامد الحق حقانی اور امیر اہلسنت جماعت مولانا احمد لدھیانوی نے ٹیلی فون رابطہ کرکے امیر جماعت کی خیریت دریافت کی۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی جانب سے بھی سراج الحق پر حملے کی مذمت کی گئی ہے ۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ جماعت اسلامی مختلف جماعتوں کے قائدین اور اسلامی تحریکوں کا نیک پیغامات پر شکریہ ادا کرتی ہے۔ مزید برآں قیصر شریف نے کہا ہے جے آئی یوتھ ، جماعت اسلامی کے کارکنان کی جانب سے دہشت گردحملے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قائدین اور کارکنان جماعت نے حملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے منصوبہ سازوں کو سامنے لائے۔
اظہار افسوس