مزید خبریں

استعفے واپس لینے کی قانون میں کوئی شق نہیں،خرم دستگیر

گوجرانوالا (آن لائن) وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نوٹیفیکشن معطل کر سکتی ہے اسپیکر قومی اسمبلی کو ہدایت نہیں دے سکتی، استعفے واپس لینے کی قانون میں کوئی شق موجود نہیں تاہم پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں پر حتمی فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اپنی مرضی سے اسمبلیاں چھوڑ کر گئے تھے، استعفا منظور ہونے کے بعد اسے واپس نہیں لیا جاسکتا۔