مزید خبریں

سراج الحق کے قافلے پر خود کش دھماکا کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہوگئی،واقعے کا مقدمہ درج

کوئٹہ / ژوب(نمائندہ جسارت+خبر ایجنسیاں ) بلوچستان کے ضلع ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش دھماکا کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی، ہلاک ہونے والا دہشت گرد کوئٹہ کا رہائشی تھا اور اس کے اہل خانہ کا پتا لگایا جارہا ہے۔محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ذرائع نے بتایاکہ ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ کرنے والے شخص کی شنا خت ہو گئی ہے، حملہ آور کا تعلق کوئٹہ سے ہے جو ڈیڑھ سال سے گھر سے غائب تھا۔حملہ آور کے خاندان کے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔دریں اثنا محکمہ انسداد دہشت گردی بلوچستان نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا،د کش حملہ آور کے ڈی این اے نمونے اور جیو فینسنگ میں ملنے والے شواہد بھی فرانزک کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں پولیس حکام کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ، مقدمے میں قتل ، اقدام قتل ، دہشت گردی
بارودی مواد رکھنے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔خود کش حملہ آور کے ڈی این اے نمونے اور جیو فینسنگ میں ملنے والے شواہد بھی فرانزک کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں جبکہ خود کش حملہ آور کی شناخت کے لیے نادرا سے بھی مدد لی جا رہی ہے ، گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے ژوب میں امیر جماعت اسلامی پر خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 6 کارکن زخمی ہو ئے تھے جبکہ حملہ آور مارا گیا تھا ، امیر جماعت اسلامی نے گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ سے گورنر ہائوس میں ملاقات بھی کی ، ملاقات میں گورنر نے سراج الحق کی خیریت دریافت کی اور واقعے کی مذمت کی۔