مزید خبریں

دستک مہم کے ذریعے ہر گھر میں جماعت اسلامی کا پیغام پہنچائیں گے

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)حلقہ خواتین کی ضلعی ناظمہ ڈاکٹرفہمیدہ الیاس نے کہا ہے کہ دستک مہم کے ذریعے ہر گھر میں جماعت اسلامی کا پیغام پہنچائیں گے۔ جماعت اسلامی ملک و قوم کے لئے امید کی کرن، پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلام کا گہوارہ بنانا چاہتی ہے جب تک قوم خود اپنی تقدیر بدلنے کا فیصلہ نہیں کرے گی اس وقت تک چور،ڈاکو،لیٹرے اور کرپشن میں ڈوبے ہوئے افراد ہی اقتدار میں آتے رہیں گے اور ملک و قوم کے ساتھ کھلواڑکرتے رہیں گے۔آئندہ انتخابات میں کرپشن سے پاک قیادت کو موقع دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ انتشار اور سیاسی عدم استحکام سے نجات حاصل کرنے کے لئے مذاکرات کے ذریعے ایک وقت میں تمام انتخابات کا انعقاد کرنا ہو گا پی ٹی آئی اور پی ڈیم ایم کو قومی ذمہ داری ادا کرنی چاہئے۔ تمام اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلائیں۔ جب تک عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی نہیں بنا یا جاتااور معاشی عدم استحکام کا خاتمہ ممکن نہیں ہو جاتا اس وقت تک ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتے۔ حکمران سرکاری مراعات اور ہر قسم کا پروٹوکول کو ختم کریں۔ سیاسی محاذا رائی نے ایک مرتبہ پھر ملک و قوم کو نوے کی دھائی والی سیاست میں دھکیل دیا ہے۔ اداروں کے خلاف چڑھائی کی پالیسی جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔ضلعی ناظمہ ڈاکٹرفہمیدہ الیاس نے اس حوالے سے مزید کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے۔ مگر پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کسی کو بھی کوئی فکر نہیں، سب اقتدار کے حصول کی خاطر محاذ آرائی میں مصروف ہیں۔