مزید خبریں

جمعیت نے ہمیشہ طلبا کی رہنمائی میں مثالی کردار ادا کیا ہے

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم رائے منیب الرحمن کلیارنے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ معاشرے میں موجود جہالت کے اندھیرے کو دور کرنے اور فروغ علم کے لئے کوشاں رہے گی اور طلبہ کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی رہے گی جمعیت نے ہمیشہ طلباء کی رہنمائی و تعلیمی مسائل کو حل کرنے جو مثالی کردار ادا کرتی ہے وہ قابل تعریف ہے علم رکھنے والے معاشرے میں ہر صورت ممتاز ہیں اور اعلی فنی صلاحیتوں کی بدولت معاشرتی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ علم انسان کے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمارا ملک مادی و اخلاقی طور پرپستی کا شکار ہے اسے ترقی کی منزلوں تک پہنچانے کیلئے آپ طلباء کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ ملک کو ترقی کے زینے پر سفر کرنے کے لیے محب وطن انجینئرز کی ضرورت ہے۔ علم رکھنے والے معاشرے میں ہر صورت ممتاز ہیں اور اعلیٰ فنی صلاحیتوں کی بدولت معاشرتی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے ہی ترقی ممکن ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ ان مستقبل کے معماروں کو بہتر تعلیم و تربیت فراہم کریں تاکہ وطن عزیز پاکستان ان نوجوان طالب علموں کی مہارت سے مستفید ہوکر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء مستقبل کے معمار ہوتے ہیں اگر ان کی صحیح انداز میں تربیت کی جائے تو وہ نا صرف اپنا بلکہ ملک و قوم کا نام بھی روشن کرسکتے ہیں بلکہ زیادہ بہتر انداز میں ملک و قوم کی خدمت کرسکتے ہیں۔ تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے موجودہ حالات اور جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انقلابی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ معاشرے میں موجود جہالت کے اندھیرے کو دور کرنے اور فروغ علم کے لئے کوشاں رہے گی اور طلبہ کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی رہے گی۔ اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی اداروں میں طلباء کی رہنمائی اور صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔