مزید خبریں

معروف پاکستانی ٹک ٹاکرسٹارملک عثمان اورگوشی خان کی عمرہ کی ادائیگی

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں مشہور پاکستانی بزنس مین جمشید جمی کی دعوت پر مشہور ٹک ٹاکرز ملک عثمان اور گوشی خان کی جدہ پوائنٹ پر آمد،آنے والے مہمانوں کو جمشید جمی نے خوش آمدید کہا اور ان کا اپنے دوستوں کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا تفصیلات کے مطابق مشہور معروف پاکستانی ٹک ٹاکر سٹار ملک عثمان اور گوشی خان کی عمرہ ادائیگی کے بعد سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان کے معروف سماجی اور کاروباری شخصیت جمشید جمی کی طرف سے دعوت خاص میں شامل ہونے کے لیے وہ جدہ پوائنٹ پر تشریف لائے جدہ پوائنٹ پہنچنے پر جمشید جمی نے اپنے دوستوں کے ہمراہ دونوں مہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر ملک عثمان اور گوشی خان کا کہنا تھا کہ ہم جمشید بھائی کے بہت مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں جدہ آنے کی دعوت دی اس موقع پر ٹاک ٹاکر اسٹار کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے تنگ اور پریشان لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیرنے کے لیے میری تمام ٹک ٹاک ویڈیوز بے حیائی سے پاک اور طنزو مزاح سے بھرپور ہوتی ہیں تاکہ لوگ انجوائے کریں اور بہت سے ایسی ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بنائی ہیں جس میں نوجوان نسل کے لیے سبق دیا گیا ہے کہ وہ بے حیائی کی طرف نہ جائیں دعوت خاص میں لیاقت علی خان، بلوشیر وڑائچ، سید اجمل علی شاہ، ریاض بھٹی، عمر فاروق ،خالد چیمہ،محمد عدیل، مرزا مدثر، راجہ شعیب الطاف کے علاوہ دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی۔