مزید خبریں

چودھری محمد ریاض گھمن سے اظہارِتعزیت

پاک اوورسیزمیڈیا فورم (پی او ایم ایف) کے چیئرمین اور جدہ کی معروف کاروباری شخصیت چودھری محمد ریاض گھمن کے بھائی سیالکوٹ کے معروف گھمن فیملی کے چشم و چراغ چوہدری محمد مشتاق گھمن آف ڈگری گھمناں قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا اللہ راجون۔ وہ اپنے چھ بھائیوں میں سے بڑے تھے۔ عید کے دوسرے دن انکی اچانک وفات نے اہل خاندان اور اہالیان علاقہ کو غم سے نڈہال کر دیا۔ انکے انتقال پررشتہ دار، علاقہ کے عوام، سیاسی و سماجی لیڈر بڑی تعداد میں چوہدری ریاض گھمن، چوہدری عارف گھمن، چوہدری بشارت گھمن اور چوہدری سلیم گھمن سے اظہار تعزیت کے لئے گھمن ہاوس آتے رہے۔ ان کے علاوہ خصوصی طور پر ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی،ایم این اے علی زاہد، چوہدری غلام عباس، چوہدری خرم ورک، چوہدری امجد باجوہ، چوہدری احسن عباس، ایم این اے چوہدری مقبول گجر، عمرغنی گھمن، ایس ایس پی (ر ) چوہدری سلیم سکندر، چوہدری آصف علی ججہ، چوہدری مشتاق، چوہدری مدثر باجوہ۔، چوہدری محمد نعیم، چوہدری عثامہ عزیز، چوہدری مصطفی گھمن، چوہدری طاہرسندھا، چوہدری سعید واہلہ، چوہدری یوسف گھمن، چوہدری اکبرگجر، چوہدری عاشق گھمن اور چوہدری مرتضی گھمن کے علاوہ بہت سارے لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔ دریں اثناء جدہ میں پی اوایم ایف کے سرپرست آعلیٰ سید مسرت خلیل، صدر شعیب الطاف، قائم مقام چیئرمین عمر فارق، مدثر مرزا، میاں محی الدین، امین فائز، ارشد علی غوری، ادریس احمد،خالد چیمہ، محمدعدیل، ساجد یامین اور کاشی مہر نےدعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دبا فرمائے۔ آمین