مزید خبریں

جدہ: پاکستانی خواتین کے لیے”لیڈیز گلیمرنائٹ” کا انعقاد

عروس البحرجدہ میں پاکستانی کمیونٹی کی سرگرم خواتین نے لاثانی ریسٹورینٹ مدینہ روڈ کے وی آئی پی ہال میں ڈاکٹررخشندہ مسعود پوری کی سرپرستی میں خواتین کے لیے “لیڈیز گلیمرنائٹ” کے عنوان سے ایک ایونٹ منعقد کیا جس کی مہمانِ خصوصی مسز فریدہ تھیں۔ جن کا استقبال پھولوں کے گلدستے سے کیا گیا ۔ عائشہ مسرور کی تلاوت قرانِ پاک سے ایونٹ کا آغاز ہوا۔ لیڈیز گلیمر نائٹ ایونٹ میں خواتین نے بھرپور شرکت کی اورمختلف رنگوں کے لباس زیب تن کیئے اوراس ایونٹ سے خوب لطف اندوز ہوئیں۔ ایونٹ میں مختلف قسم کے گیمز ،ٹیبلوز، مسز نوشین نے طنز و مزہ والی شاعری کر کے سب خواتین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں اور مسز بنت الحسن نے دوستی کی اہمیت اپنی شاعری کے ذریعے لوگوں کو بتائی۔ ماڈلنگ اور ملی نغمے بھی پیش کیے گئے، جس سے خواتین نے بہت لطف اٹھایا۔ ماڈلنگ کی جج جدّہ کی مشهور ماڈل مسز ٹینا تھیں۔ معروف خاتون صحافی شعیب ثناء سے ڈاکٹررخشندہ پوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے یہ ایونٹ اس لیے رکھا کہ خواتین کو اپنے لیے بھی ٹائم نکالنا چاہیے اور اپنی لائف دل کھول کر جینا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کے عمر چاہے جو بھی ہو انسان کو ہمیشہ ایکٹو رہنا چاہے ۔اسی لیے میری کوشش رہتی ہے کے میں ایسے خواتین کے لیے ایونٹ کرتی رہوںتاکہ خواتین میں خود اعتمادی پیدا ہو۔ ڈاکٹررخشندہ پوری نے اپنی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا جن میں تاج بانو، کبرا بینتوڑی ، مسز ریحانہ ، عائشہ مسرو، سیم کاشف اورصفیہ خان شامل تھیں۔ ڈاکٹر رخشندہ پوری تمام خواتین جنہوں نے مختلف پروگرامز میں حصہ لیا ان کو تحائف بھی دیے۔ اسٹیج کی سجاوٹ نے جو کے عمارا عرفان نے کی تھی اس سجاوٹ نے ایونٹ میں چار چاند لگا دیے۔ ایونٹ کا ختتام پُرتکلف عشائیہ پر ہوا۔ آخرشرکاء نے پاکستان اورسعودی عرب کی دوستی اور سلامتی کے لئے دعا کی۔ ایونٹ میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر رخشندہ مسعود پوری نےاداکئے۔