مزید خبریں

ارشد تبسم کی جانب سے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے اعزاز میں استقبالیہ

سعودی عرب میں معروف سماجی اور دینی کاروباری شخصیت ارشد تبسم کی جانب سے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے صحافیوں کےاعزاز میں عید کی خوشی میں ایک استقبالیہ کا اہتمام ریاض کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ جس میں فورم کے عہدیداروں اور کمیونٹی کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے میزبان ارشد تبسم نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی اس طرح کی تقریبات سے عید میں اپنوں کی کمی کافی حد تک کم ہو جاتی ہے ہم سب کو چاہیے کہ اپنے مذہب پر قائم رہتے ہوئے اپنے کلچر اور ثقافت کو اجاگر کرکے وطن عزیز کا نام روشن کریں۔ ارشد تبسم نے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے صحافیون کی بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم نے جس انداز میں دیار غیر میں اپنے قلم سے پاکستان کے مثبت چہرے کو اجاگرکر رہا ہے یہ اپنی مثال آپ ہے۔ فورم کے مرکزی چئیرمین عابد شمعون چاند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں عزیزوں کا اکٹھا ہونا اور خوشیوں کے یاد گار لمحات کو اجتماعی طور پر گزارنے سے بھائی چارہ اخوت اور اپنائیت کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔ عابد شمعون چاند نے مزید کہا کہ پاکستان کے بعد سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے اور اس کی سلامتی خوشحالی اور تعمیر و ترقی ہمیں مقصود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم اپنی مثبت صحافت کے ذریعے پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کرتا رہے گا۔ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے چیف کوآرڈینیٹر زاہد شریف نے کہا کہ آج ہم اپنے عہد کی تجدید کریں کہ ہم انفرادی و اجتماعی سطح پر اپنی اپنی صلاحیتوں کو ملک کی تعمیرو ترقی اور قوم کی خدمت کیلئے صرف کرنے سے گریز نہیں کریں گے ۔
تقریب سے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی جنرل سیکرٹری راجہ نوید الرحمن، مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ملک عرفان علی، انصر حمید، سرور انقلابی اور محمد جمیل نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی محافل تارکین وطن پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنے کیلئے مدد گار ثابت ہوتی ہیں تقریب کے آخر میں تمام حاضرین نے ارشد تبسم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔