مزید خبریں

سعودی عرب: دمام میں پہلےفل گراسی فلڈ لائیٹ کرکٹ گراونڈ کاافتتاح

سعودی عرب کے ایسٹرن ریجن کے شہر الدمام میں پہلےفل گراسی فلڈ لائیٹ کرکٹ گراونڈ کاافتتاح کردیاگیا۔ فلڈ لائیٹ کے اس خوبصورت گراونڈ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کنگ فہد ملٹری سٹی کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ کرنل محمد فوزی برجیسیی تھے۔ دمام سےعابد شمعون چاند نے جسارت کےبیورو چیف سید مسرت خلیل کوتفصیلات سےآگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ الدمام میں سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن اور کنگ فہد ملٹری سٹی کے تعاون سے پہلا مکمل گراسی فلڈ لائیٹ فل گراسی کرکٹ گراونڈ تیار کرلیا گیا ہے۔ گراونڈ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی نے تمام شرکاء خصوصاً کرکٹ کے شوقین نوجوان کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سہولت سےمقامی سطح پرنوجوان کھلاڑیوں کو کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب ہرسطح پر کرکٹ کے فروغ کے لیے بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے جس کے لیے ہماری کوشش ہوگی کے مملکت بھر میں اعلی معیار کے کرکٹ گراونڈ بنائیں جائیں جہاں پرتمام پاکستانیوں اور انڈین نوجوانوں سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیل سکیں اور انکو نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر جاکر کرکٹ کھیلنے کا موقع مل سکے۔ اس موقع پرانہوں نے گراؤنڈ کے افتتاح کی خوشی میں کیک بھی کاٹا۔ تقریب سے ای پی سی اے کے صدر فرحت محمود اور کرکٹ گراونڈ کے ناظم الامور محمد نظام الدین نے لیفٹیننٹ کرنل محمد فوزی برجیسیی، سعودی حکومت اور پرنس سعود بن مشعل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس گراونڈ سے یقیناً نوجوانوں کو اچھی معیاری کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ جس سے انکو آگے انٹرنیشنل لیول پر کرکٹ میں جانے کا موقع ملے گا۔
افتتاحی تقریب کے بعد اس گراونڈ میں الدمام شہر کی سب سے پہلی کرکٹ آرگنائیزیشن ای پی سی اے کی جانب سے کنگ فہد ملٹری سٹی اورجیکباس ذیت کرکٹ کلب کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹین نمائشی کھیلا گیا۔ جس میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کنگ فہد ملٹری سٹی کی ٹیم نے مقررہ دس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔ جواب میں جسکو جیکباس ذیت کرکٹ کلب وننگ ٹاگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ دس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 107 رنز بناسکی۔ کنگ فہد ملٹری سٹی کی ٹیم نے افتتاحی میچ 19 رنز سے جیت لیا۔ میچ کوتماشائیوں کی بڑی تعداد نے دیکھا اورلطف اندوز ہوئے۔ دونوں ٹمیوں کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے گراونڈ کے چاروں جانب خوبصورت شارٹس کھیلےاور خوب داد وصول کی۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ای پی سی اے کے صدر فرحت محمود اور کرکٹ گراونڈ کے ناظم الامور محمد نظام الدین نے اس عمدہ کوشش پر سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن سمیت سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔