مزید خبریں

سعودی عرب:زائرین کےلیےسہولیات ناقابل فراموش ہیں،علامہ خالد مصطفائی

معروف عالم دین ادارۃ المصطفائی گجرات کے امیرآعلیٰ علامہ مولانا محمد خالد مصطفائی کی نے کہا ہےکہ مکرمہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ میں زائرین کے لیے جو سہولیات سعودی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ یہ بات انھوں نے گذشتہ دنوں مدینہ المنورہ میں معروف سماجی و فلاحی شخصیت چئیرمین پاک سعودی فرینڈ شپ فورم مدینہ منورہ و صدر امن بلڈ ڈونر سوسائٹی پاکستان مدینہ منورہ خلیل احمد مدنی سے ملاقات کے دوران کہی۔ انھوں نے اظہارتشکرکرتے ہوئے حرمین شریفین کی خوبصورت توسیع پر خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی عمر دارزی کیلئے دعا کی۔
اس موقع پرعلامہ محمد خالد مصطفائی نے خلیل احمد مدنی کو ادارۃ المصط۔فائی کے بارے میں مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا اور خلیل احمد مدنی کی اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا۔.
خلیل احمد مدنی چئیرمین پاک سعودی فرینڈ شپ فورم مدینہ منورہ نے کہا کہ عمرہ زائرین کو چاہیے کہ وہ حرم شریف میں فوٹو گرافی اور فضول ادھر ادھر گھومنے کی بجائے اپنا وقت زیادہ سے زیادہ عبادات الہی میں گزاریں اسی میں دین و دنیا کی کامیابی ہے کی۔ انھوں نے ادارۃ المصطفائی گجرات پاکستان کے امیرآعلٰی معروف عالم دین علامہ مولانا محمد خالد مصطفائی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔