مزید خبریں

دمام: پاکستانی پیرنٹس گروپ کی الکوثرريسٹ ہاؤس میں فیملی عید ملن

دمام میں پاکستانی پیرنٹس گروپ جو کہ پچھلے 27 سال سے کمیونٹی ویلفیئر اور کمیونٹی ایونٹس میں پیش پیش رہا ہے اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے گروپ نے صفوی کے صحرا میں موجود الکوثر ريسٹ ہاؤس میں عید ملن فیملی ایونٹ منایا جو دن 12 بجے سے شروع ہوا اور رات12 بجے تک جاری رہا اور عيد کے اِس پُر مسرت موقع پر گروپ کے صدر سيّد مزمل حسين شاہ نے خصوصی خطاب کيا جس ميں انہوں نے گروپ کے جملہ فلاحی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے آئندہ بھی اِسی جوش و جذبے سے مستحق انسانيت کی فلاحی خدمات کو جاری و ساری رکھنے پر زور ديا اور سب ممبران کو الگ الگ عيد کی مبارک باد پيش کی اور تمام ممبران کی شرکت پر شکريہ ادا کيا۔
ایونٹ میں فیملیز کے لئے الگ سے فیملی ہال ، گراونڈ ، ڈائننگ ہال لیڈیز سوئمنگ پول اور سب سے اہم بچوں کے لیے الگ سے سوئمنگ پول تھا ۔ فیملیز اور بچے چھوٹے چھوٹے فیملی گیمز سے خوب لطف اندوز ہوئے اسی طرح مرد حضرات کی طرف بھی سوئمنگ اور کرکٹ کے میچز منعقد کئے گئے اور دونوں میچز سیکرٹری فنانس فائق امين کی ٹیم نے جیتے فیملی ایونٹ میں پی پی جی فیملیز کی بھرپور شرکت ہوئی اور عید ملن منا کر پاکستانیت کی خوشبوؤں کو محسوس کیا گیا۔
امجد محمود ، فائق امين، اورنگزیب، عمران باسط ، رضوان ، رمضان فراز ، سجاد منظور ، ملک لطیف ،عبدالمجيد ، عبدالخالق ، سردار الطاف ، سہیل ثاقب ، عماد چودھری ، زاہد خان اور خالد شکیل نے بمع فیملی شرکت کی شہباز احمد اور مرزا ریاض ذاتی حیثیت میں شريک ہوئے معروف گلوکار خالد صدیقی کی شرکت نے ماحول کو گرما دیا اور ملی اور عید کے نغموں نے سماں باندھ دیا۔ ایونٹ کے موقع پر ظہرانے اور عشائیے کے لئے زیتون ریسٹورنٹ الخبر نے انتظامات کئے۔ایونٹ کمیٹی کی سربراہی سینئیر نائب صدر افتخار احمد دين نے کی اور ٹیم میں امجد محمود، فائق امين ،عمران راجہ اور شہباز احمد شامل تھے ۔
پروگرام کے دوران راجہ عمران نے فیملی ایونٹ اور کمیونٹی ویلفیئر کے بارے مکمل بریفنگ دی۔
ایونٹ کے اختتام پر صدر مزمل شاہ اور تمام پی پی جی ممبران نے فرداً فرداً افتخار احمد دين کی سربراہی میں قائم کمیٹی کا بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔