مزید خبریں

شعبہ صحت میں نرسنگ کوریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، بشریٰ آرائیں

بدین (نمائندہ جسارت) لیڈیزی ہیلتھ ورکر کی مرکزی صدر اور نرسنگ اسٹاف کی رہنما بشری آرائیں نے نرسنگ کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب کے علاوہ لیڈیز ہیلتھ ورکرز اور محکمہ صحت کے پیرا میڈیکل اسٹاف کے وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحت میں جہاں ڈاکٹرز کا کردار اہم ہے، وہیں مریضوں کی حفاظت دیکھ بھال اور تیمارداری میں ایک نرس کی افادیت و اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ میڈیکل کے شعبہ میں خدمات کے حوالے سے نرسنگ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ بشری آرائیں نے کہا عالمی دن کے موقع پر مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ اپنے شعبہ میں در پیش مسائل اور مشکلات پر بھی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا دورِ جدید میں پاکستان میں طب سے تعلق رکھنے والا اسٹاف معیاری تربیت، مراعات سے محروم ہے، تنخواہوں کے مسائل بھی درپیش ہیں۔