مزید خبریں

حب :پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی

حب (نمائندہ جسارت) پاک فوج اور ملکی اداروں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے قبائلی شخصیت میر سراج ساجدی کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کے شرکاء گاڑیوں اور بائیکس پر سوار تھے، ریلی باب بلوچستان سے شروع ہو کر نظر چورنگی پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں فلگ شگاف نعرے لگائے۔