مزید خبریں

قمبر علی خان: سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ، 12 گرفتار

قمبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی ضلع لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران نے میڈیا پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایاکہ لاڑکانہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن آپریشن کرکے 12خطرناک ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات سمیت چھینی گئی کار اور 4 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ اس سلسلے میںایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران کے مطابق سچل پولیس لاڑکانہ نے ملزم جمیل عرف جمو جمالی سے بغیر لائسنس پسٹل اور گولیاں برآمد کرکے سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ، شہری یاسر دایو کا چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ، نوں ڈیرو پولیس نے اشتہاری ملزم طارق میتلو کو گرفتار کرلیا، جبکہ ایک شہری اختر کلہوڑو کی چوری شدہ کار برآمد کرلی، سیہڑ پولیس نے ملزم ایاز پنہور کو ایک کلو 100 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ،شہری شبیر کاندھڑو کی چوری موٹرسائیکل برآمد کرلی ، علی گوہر آباد پولیس نے ملزم شاہ نواز جتوئی کو 500گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا، شہری ڈاتر ڈنو کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی، فتح پور پولیس نے ملزم اسلم گولو کو 480گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا، مارکیٹ پولیس نے منشیات فروش ملزم حاکم عرف حاکو میرانی کو ایک کلو 800 گرام گٹکے سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس ایس پی محمد عمران نے بتایا کہ شہید عبدالمالک بھٹو پولیس نے 2 اشتہاری ملزمان پرویز کورائی اور احسان مستوئی کو گرفتار کیا ہے ،منشیات فروش ملزم ممتازنوحانی کو 500گرام چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، جبکہ ایک گمشدہ شہری فضل جویو کو کھوج کر اس کے اپنے ورثاء کے حوالے کر دیا۔ اس کے علاوہ شہری محمد علی شیخ کی چوری موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کردی ،رتوڈیرو پولیس نے منشیات فروش محمود خان ویسر جبکہ باقرانی پولیس نے بین الصوبائی گروہ سے تعلق رکھنے والے منشیات فروش عبدالصمد انڑ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔