مزید خبریں

سکھر :گرمی کی شدت ،ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ

سکھر (نمائندہ جسارت) گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات و برف کی مانگ میں اضافہ ہو گیا، سکھر میں بھی درجہ حرات بڑھنے لگا ، سورج آگ برسانے لگا، واٹر پارک پر شہریوں کا رش ،ٹھنڈے مشروبات و برف کی مانگ میں اضافہ ہو گیا، جبکہ اس صورتحال میں کئی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے ، گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے سے شہریوں کی بڑی تعداد نے گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے نہروں اور نجی واٹر پارکوں کا رُخ کرنا شروع کردیا ، لینس ڈائون پل ، کیر تھر کینال ، کندھرا ، روہڑی ، دیگر مقامات پر بڑوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے پہنچ کر گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے نہا کر گرمی مٹانے کی کوشش کرتی ہے، گرمی میں اضافے کے باعث معمولات زندگی بھی متاثر رہے، سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہا ،گرمی میں سکھر الیکٹرک پاور سپلائی سپیکو انتظامیہ کی جانب سے دیہی علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔