مزید خبریں

پی پی اور سندھ حکومت نے الیکشن کو تماشا بنا دیا ، اسما سفیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ اسما سفیرنے منگل کو ادارہ نور حق میں خواتین ذمے داران سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت نے انتخابات کو تماشا اور مذاق بنا دیا ہے ، جمہوریت کا دعویٰ کرنے والوں نے انتہائی غیر جمہوری اور آمرانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے پورے انتخابی عمل کو یرغمال بنا کر من پسند نتائج حاصل کیے ۔ اہل کراچی نے 15جنوری کی طرح 7مئی کو بھی پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا ۔ جماعت اسلامی کراچی کے 3 کروڑ سے زاید عوام کے آئینی و قانونی حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کی جدو جہد جاری رکھے گی ۔ اسما سفیر نے بلدیاتی انتخابات کے دوران دھونس ،دھمکی اور حکومتی جبر و تشدد کے باوجود مرد و خواتین کارکنان بالخصوص پولنگ ایجنٹس کی جانب سے ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کے حوصلوں و جذبوں کو سراہا ۔