مزید خبریں

ریاض میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی جانب سے درس قرآن کا خصوصی اہتمام

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں معروف صحافتی تنظیم پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی جانب سے درس قرآن کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں مبلغ اسلام ادارہ المصطفی انٹرنیشنل حلقہ گجرات کے امیر اعلی علامہ مولانا محمد خالد مصطفائی نے پاکستان سے خصوصی شرکت کی اور اپنے ایمان افروز خطاب سے حاضرین کے دلوں کو منور کیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جس کی سعادت راجہ نوید الرحمن کو حاصل ہوئی جبکہ ہدیہ نعت نوجوان نعت خواں معظم علی نے پیش کیا تقریب کی نظامت کے فرائض پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ملک عرفان علی نے بخوبی سر انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا بعد ازاں تقریب کے مہمان خصوصی علامہ مولانا محمد خالد مصطفائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید فرقان حمید روئے زمین پر پوری انسانیت کیلئے اللہ کی طرف سے نازل کردہ ہدایت نامہ ہے جس کی ہدایت پر چلے بغیر دین و دنیا کی کامیابی نا ممکن ہے اللہ کا پیغام ہر زبان رنگ کلچر اور خطے کے انسانوں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے علامہ مولانا محمد خالد مصطفائی نے والدین کی حقوق کے حوالے سے مدالل حقائق سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ماں باپ کی خدمت ادب اور ان کے حقوق پورے کرکے ہی ہم دین و دنیا کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں آج کے دور میں والدین کے حقوق کی آگہی کیلئے سیمینارز کا انعقاد انتہائی ضروری ہے تاکہ نوجوان نسل کو والدین کے حقوق سے روشناس کروایا جا سکے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف دینی شخصیت اور مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالراوف کا کہنا تھا کہ قرآن کی تعلیمات کا فروغ ایک عظیم دینی و انسانی خدمت ہے نوجوانوں نسل کو قرآن اور سنت کی تعلیمات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف صحافی اور سماجی شخصیت زاہد شریف نے کہا کہ قرآن کو پڑھنا سمجھنا اس کی دعوت اور تعلیمات کو عام کرکے ہی ہم اللہ عزوجل کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں خوبصورت ایمان افروز تقریب منعقد کرنے پر حاضرین نے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی چئیرمین عابد شمعون چاند اور دیگر ممبران نے پروگرام میں شرکت کرنے پر مہمان خصوصی سمیت دیگر حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔