مزید خبریں

چوہدری شفقت محمود کا کمپنی ایمپلائزکےاعزازمیں عشائیہ اور تقسیم اسناد

سعودی عرب کے شہر جدہ میں معروف کاروباری شخصیت اسکان کام کمپنی کے ڈائریکٹر چوہدری شفقت محمود کی جانب سے کمپنی ورکرز کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان قونصلیٹ جدہ کے قونصل جنرل خالد مجید تھے۔ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی قونصل جنرل خالد مجید کا کہنا تھا کہ چوہدری شفقت اور اسکان کام کمپنی کے تمام ذمہ داران کو پروقار تقریب کا انعقاد کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اچھی کمپنی وہی ہے جہاں لیبر کو عزت ملے اور لیبر کے حقوق کا خیال رکھا جائے مجھے یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی کہ ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں بونس دیا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ قونصل خانہ کی یہ اولین ترجیح رہی ہے کہ پاکستانی لیبرز کے مسائل اور حقوق ترجیح بنیادوں پر حل ہوں قونصل خانہ کے دروازے چوبیس گھنٹے پاکستانیوں کے لئے کھلے ہیں پاکستانی ہمارا فخر ہیں تقریب کا انعقاد یقیناً ایک خوش آئند عمل سے جس سے ورکرز کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جبکہ کمپنی ڈائریکٹر چوہدری شفقت نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا انکا کہنا تھا کی ہماری کمپنی نے وہ پروجیکٹ بھی قلیل مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں جن کو مکمل ہونے میں ایک سال کا عرصہ لگنا تھا ہماری پاکستانی ٹیم دیار غیر میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ھے –
چوہدری شفقت نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے کارکنوں اور انجینئرز شاہ حسین، جمال اکرم، اکمل عباس، محمد ضیا، محسن علی، عمران یونس، سید جعفر، عمران حسن، علی حسن، شاہد جاوید، محمد اشرف العربی،کامران گلریز، میں نقد انعامات اور اسناد تقسیم کیں، جبکہ چوہدری شفقت، مختار نبی، چوہدری مظہر حسین نے قونصل جنرل کو خصوصی شیلڈ حسن کارکردگی پیش کی ، اس موقع پر مقامی گلوکار نعیم سندھی اپنے گانوں سے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا، قونصل ویلفیئر ثاقب علی خان نے بھی اظہار خیال کیا انکا کہنا تھا کہ پاکستانی لیبر بہت محنتی قوم ہے. پاکستانی لیبر ان چیلنجز میں رہتے ہوئے ملک کی خدمت کرتے ہیں. تقریب کے چیف آرگنائزر عبدالمتین جان تھے جبکہ معاونین میں ندیم صدیقی، منظور محی الدین، سید جعفر اور دیگر کارکنان شریک تھے آخر میں ڈائرکٹر ادارہ چوہدری مختار نبی نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارہ کناری کا ذکرکیا جس نے ٹیلی کمیونیکیشن میں مختلف منصوبے ٹارگیٹ سے کم وقت میں مکمل کی۔