مزید خبریں

سوڈان سے پاکستانیوں کےانخلا میں مدد پرسعودیہ کےمشکورہیں، شرجیل راؤ

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر شرجیل امجد راؤ نے کہا ہے کہ سوڈان کے موجودہ حالات میں جس طرح سے سعودی حکومت نے پاکستانیوں کا سوڈان سے انخلا کروا کر جدہ پہنچایا یقیناً ایک قابلِ تعریف عمل ہے۔ اس پرہم سعودی حکومت کے تعاون اور مہمان نوازی کے مشکور ہیں، یہ بات انھوں نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد جدہ میں جٹ ھاؤس میں پاکستان جرنلسٹس فورم (پی جے ایف) کے سینئرممبرصحافی خالد نواز چیمہ اور پاکستنان مسلم لیگ (ق) سعودی عرب کے سربراہ نیزپاکستان بزنس کمیونٹی کے چیرمین چوہدری محمد افضل جٹ سے ملاقات کے دوران کہی۔ انھوں نےکہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے ہرمشکل وقت میں پاکستان کو مالی، معاشی اور اخلاقی مدد فراہم کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے حج اورعمرہ زائرین کو بہترین سہولیات مہیا کی جاری ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی سعودی حکومت اور عوام نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عمرہ زائرین کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی. جس پرہم اس کے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
شرجیل امجد راؤ نے خالد چیمہ اور افضل جٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انکا کہنا تھا میں آپ سب دوستوں کی محبتوں کا مقروض ہوں آپ دوستوں سے مل کربہت خوشی ہوئی ہے۔ شرجیل امجد راؤ نے بتایا کہ وفاقی وزیر مذہبی امورسنیٹرمحمد طلحہ محمود کی سعودی حکومت سے ملاقاتیں بہت مثبت رہی ہیں۔ ملاقات کے دوران خالد چیمہ اور افضل جٹ نےشرجیل امجد راؤ کو عمرہ کی ادائیگی اوراسلام آباد نیشنل پریس کلب میں پاکستان جرنلسٹ پینل کی شاندار کامیابی پرقائد صحافت افضل بٹ کا بھرپور ساتھ دینے پرمبارک باد پیش کی۔
دریں اثناء جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے سوڈان سے پاکستانی تارکین کے انخلا پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔