مزید خبریں

خدائےذوالجلال”فاؤنڈیشن کی بانی ڈاکٹرحفضہ کےاعزازمیں استقبالیہ

پاک میڈیا جدہ سعودی عرب کے جنرل سیکریٹری ملک عاصم اعوان کی جانب سے اور پاک سعودی فرینڈزشپ فورم کے بانی چیئرمین چودھری خالد رشید کےتعاون سے پاکستان کی معروف فلاحی تنظیم “سائیہ خدائےذوالجلال” (ایس کے زیڈ) کی بانی چئیرپرسن ڈاکٹرحفضہ خان کے اعزازمیں جدہ کے مقامی ہوٹل میں ایک شاندار استقبالیہ ڈنرکا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات، میڈیا کےنمائندگان، فورم عہدہ داران و ممبران اورفلاحی تنظیوں کے قائدین نے شرکت کی ۔ پاک اوورسیزمیڈیا فورم کے سیکریٹری اطلاعات میاں محی الدین زاہد نے تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔ انھوں نے ڈاکٹرحفضہ خان کوعمرہ اور زیارتِ مدینہ المنورہ کی مبارکباد دی اور ان کے فلاحی کاموں جن میں ضرورت مند بچوں کی کفالت، رہائش، قیام، طعام اور تعلیم کا بندوبست شامل ہیں کی تعریف کرتےہوئےخراجِ تحسین پیش کیا۔ انھوں نےکہا ڈاکٹر صاحبہ نے لاہور سےجو کام شروع کیا تھا اس کا دائرہ اب گلگت۔ بلتستان ڈویژن تک پھیل چکا ہے۔ چودھری خالد رشید نے اپنے خطاب ڈاکٹرحفضہ خان کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے اپنی تعلیم جاری رکھتے ہوئے بھیک مانگنے والے بچوں کی آعلیٰ تعلیم کے لئے جھگی اسکول کا قیام عمل میں لایا۔ ان کو یونیفارم ، کتابیں اور روزآنہ کھانا بھی فراہم کیا۔
ڈاکٹرحفضہ خان نے اپنے خطاب “سائیہ خدائے ذوالجلال” (ایس کے زیڈ) کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر حفظہ خاں نے بتایا کہ جب میں جھگیوں کے بچوں کو بھیک مانگتے دیکھتی تھی تو مجھے بہت افسوس ہوتا تھا۔ تب میں نے فیصلہ کیا کہ ان بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے ملک کا ذمہ دار شہری بناؤں گی۔ میں نے سات سال پہلے لاہور میں ایک کنٹینرمیں اسکول قائم کیا۔ میں پڑھائی کے لیے جہاں بھی کیمپ لگاتی اسے لوگ اکھاڑ دیتے تھے۔بچوں کے والدین بھی مخالف کرتے تھے کیونکہ وہ ان سے گھروں میں کام کراتے تھے۔ لیکن میں نے ہمت نہ ہاری اور کام جاری رکھا۔ اس اسکول وقت 70 بچے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ تین اسکول گلگت۔ بلتستان ڈویژن میں ہیں جہاں کل 700 بچے تعلیم ، رہائش، کھانا اور یونیفارم حاصل کر رہے ہیں۔ ڈاکٹرحفظہ خان کا کہنا تھا کہ مشکلات تو بہت ہیں لیکن میں یہ سفر جاری رکھوں گی۔ ڈاکٹر صاحبہ نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ سایہ خدائے ذوالجلال”فاؤنڈیشن کے نام پربچوں کے لئے زمین خرید کر اسکول کی تعمیرکروں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہوسکیں۔ انھوں تمام شرکاء کا شارٹ نوٹس پردعوت میں شرکت کرنے پرشکریہ اداکیا۔
ملک عاصم اعوان نےاختتامی کلمات میں تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ خاص طور پر چودھری خالد رشید کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے یہ تقریب ممکن ہوسکی۔ اسکے علاوہ پاک اوورسیز میڈیا گروپ کے پٹرن انچیف سید مسرت خلیل اور دیگرعمائدین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے شرکت کرکے تقریب کورونق بخشی۔ انھوں نے ڈاکٹر صاحبہ کو یقین دلایا کہ ہم آپ کی جدوجہد میں شامل ہیں کیونکہ ہم لوگ بھی پاک سعودی فرینڈزشپ کےپلیٹ فارم سے فلاحی کام کرتے ہیں۔ انھوں ڈاکٹر صاحبہ کو یادگاری تحفہ بھی پیش کیا۔ تقریب کااختتام پُرتکلف ڈنر پر ہوا۔
ڈاکٹر حفضہ خان عمرہ اور زیارت ِ مدینہ المنورہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب تشریف لائی ہوئیں تھیں۔