مزید خبریں

انٹرا ساجکو رمضان کرکٹ چمپیئن شپ “نیوکیمپ ریاض” نے اپنے نام کرلی

سعودی دارلحکومت ریاض میں مشہورتعمیراتی کمپنی ساجکونے سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن (ایس اے سی اے) کے کرکٹ ڈویلیپمنٹ پلان کے تحت اسپورٹس فار آل فیڈریشن (ایس اے سی ایف) کے تعاون سے محدود اووروں پر مشتمل انٹراساجکو رمضان ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ جسکو کمپنی کے کوالٹی آف لائف (کیو او ایل) ڈیپارٹمنٹ نے آرگنائز کیا تھا۔ کرکٹ ٹورنامنٹ آرگنائزکرنے کا مقصد ملازمین کے درمیان ربط اورصحتمندانہ تفریح بھی میسرکرنا تھا۔ ٹورنامنٹ میں کمپنی کی چار ٹیموں نےشرکت کی۔ راؤنڈ رابن لیگ مرحلے کے بعد دو ٹاپ ٹیموں نیوکیمپ اورریاض سنٹرل نے فائنل کےلئے کوالفائی کیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ جس سے تماشائی بے حد محظوظ ہوئے۔ ٹیم “نیو کیمپ ریاض” نے دلچسپ مقابلہ کےبعد ریاض سینٹرل کو ہراکر انٹرا ساجکو رمضان کرکٹ چمپیئن شپ اپنے نام کرلی۔
میچوں کے اختتام تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں ایس اے سی ایف کی جانب سے اویس شیخ نے جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ ٹیم کو مختلف انعامات سے نوازا۔ ان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد وہبی سلیمان نے تقریب میں بطور “مہمان خصوصی” شرکت کی. انکا کہنا تھا کہ ان ٹورنامنٹس کا مقصد ٹیلنٹ ہنٹنگ اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے ذریعے کھلاڑیوں اور ملازمین کے معیار زندگی کو بہتر بنانا تھا۔ ڈائریکٹر کیو ایچ ایس ای تنویر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان میچیز کا مقصد ٹیلنٹ ہنٹنگ ہے۔ اس ٹیلنٹ کو قومی سطح پر کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔