مزید خبریں

قونصل جنرل خالد مجید اورچودھری شہباز کےاعزازمیں اظہروڑائچ کا استقبالیہ

گذشتہ دنوں پنجاب کےسابق وزیر آعلیٰ چودھری پرویزالہی کے سابق مشیر برائے اوورسیز پاکستانیزچوہدری اظہر وڑائچ نے قونصل جنرل پاکستان خالد مجید اورسابق وفاقی وزیرچوہدری شہبازحسین کے اعزازمیں شانداراستقبالیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہرسال کی طرح اس سال بھی سعودی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں معمولی سزا یافتہ قیدیوں کی سزائیں معاف ہوئیں اورمعمولی نوعیت کےجرم میں قید پاکستانی قیدی سعودی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں عام معافی کے اعلان کے بعد رہا کردیئے گئے۔ جن کی رہائی کے لیے فہرستیں تیار کی گیئں۔ ہم سعودی حکومت کے مشکور ہیں کے انہوں نے ہمشہ ہمارے ساتھ ہر مسائل میں تعاون کیا۔
اس موقع پر سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز، چوہدری اکرم گجر، امتیاز احمد اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ چوہدری اظہر وڑائچ نے کہا کہ میری ہمیشہ سے کمیونٹی میں اتحاد و بھائی چارے کی ایک مثبت سوچ ہے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں کیمونٹی کی سرکردہ اور معروف شخصیات نے شرکت کی۔